ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان ہیما مالنی اور دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول کے سابق شوہر بھارت تختانی نے اپنی زندگی میں ایک نئی محبت کو شامل کرلیا۔
بھارت تختانی نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے میگھنا لکھانی کو اپنی زندگی کا حصہ قرار دیا۔ انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا: ’’ویلکم ٹو مائی فیملی‘‘۔ دونوں کو اسپین کے شہر میڈرڈ میں خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا گیا۔ میگھنا نے بھی اسٹوری میں لکھا: ’’یہ سفر یہاں سے شروع ہوتا ہے‘‘۔
یاد رہے کہ بھارت تختانی اور ایشا دیول کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، لیکن 12 برس بعد 2024 میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ دونوں اپنی دو بیٹیوں کی پرورش مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ عرصہ قبل ایشا اور بھارت کو ساتھ دیکھا گیا تھا جس پر قیاس آرائیاں ہوئیں کہ دونوں رشتہ بحال کرنا چاہتے ہیں۔ مگر نئی تصاویر نے واضح کردیا کہ بھارت نے اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایشا دیول اور بھارت تختانی کی لو اسٹوری اسکول کے زمانے میں شروع ہوئی تھی اور بعد میں شادی تک پہنچی۔ طلاق کی وجوہات سامنے نہیں آئیں، البتہ بھارتی میڈیا میں دھوکہ دہی کے الزامات کی خبریں بھی زیر بحث رہیں۔
قریبی ذرائع کے مطابق دھرمیندر اس علیحدگی پر افسردہ ہیں اور چاہتے تھے کہ بیٹی اور داماد اپنی شادی کو بچانے کی کوشش کریں تاکہ بچوں پر منفی اثر نہ پڑے۔
مزیدپڑھیں:حکومت کا ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے جامع اقدامات کا اعلان
