Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

’میں 3 بڑی بیماریوں سے لڑ رہا ہوں‘، بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے انکشافات

بھارت(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی صحت سے متعلق حالیہ افواہیں گردش کر رہی ہیں، تاہم شو میں شرکت کے دوران وہ جسمانی طور پر توانا نظر آئے۔ اس کے باوجود، انہوں نے میزبان کپل شرما سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ متعدد سنگین طبی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

سلمان خان نے پروگرام میں مزید بتایا کہ وہ برین انیورزم، اے وی اسی طرح اے وی مالفارمیشن اور ٹریجیمینل نیورالجیا جیسے بیماریوں سے لڑ رہے ہیں۔

سلمان خان نے شادی سے متعلق سوال کے جواب میں ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ شادی کے بعد اگر شریک حیات آدھی دولت لے جائے تو اُن کی عمر میں دوبارہ زندگی ازسرِنو شروع کرنا ممکن نہیں۔

انہوں نے اپنی بات کو بڑھاتے ہوئے کہ کہ ایک طرف زندگی میں یہ مسائل ہیں اور دوسری طرف اگر کسی دن بیوی کا موڈ خراب ہوگیا تو آدھا مال لے کر چلی جائے گی۔ اگر یہ سب جوانی میں ہوتا تو ٹھیک تھا، دوبارہ کما لیتے مگر اب دوبارہ سے سب کچھ شروع کرنا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے پہلی بار 2017 میں دبئی میں فلم ٹیوب لائٹ کی تشہیر کے دوران اپنی بیماری ٹریجیمینل نیورالجیا کا انکشاف کیا تھا۔ یہ ایک انتہائی تکلیف دہ مرض ہے جو چہرے کی نس کو متاثر کرتا ہے اور عام سرگرمیوں جیسے دانت صاف کرنا یا چبانا شدید درد کا باعث بن سکتا ہے۔ اسی وجہ سے اسے خودکشی کی بیماری بھی کہا جاتا ہے۔

حالیہ شو کے دوران سلمان نے مزید بتایا کہ انہیں برین انیورزم اور اے وی مالفارمیشن جیسی پیچیدہ طبّی بیماریاں بھی لاحق ہیں۔ برین انیورزم ایک دماغی شریان کی کمزور دیوار پر بننے والا اُبھار ہوتا ہے جو پھٹنے کی صورت میں جان لیوا فالج کا سبب بن سکتا ہے۔

ان تمام چیلنجز کے باوجود سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل کام کر رہے ہیں اور زندگی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، جو ان کے جذبے اور عزم کا مظہر ہے۔

مزید پڑھیں۔پی ٹی آئی کے مزید 28 اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

یہ بھی پڑھیں