Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

‏جوا ایپس کی تشہیر کا الزام، ایک اور معروف یوٹیوبر گرفتار

لاہور (اوصاف نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جوا ایپس کی تشہیر کے الزام میں ایک اور معروف یو ٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق این سی سی آئی کی ٹیم نے ‏معروف یوٹیوبر مدثر حسن کو لاہور سے گرفتار کیا، یوٹیوبر پر سوشل میڈیا کے ذریعے جوا ایپس کی تشہیر کا الزام ہے۔

این سی سی آئی ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم مدثر حسن کے علاوہ معروف یوٹیوب چینل سسٹرالوجی سمیت تین چینلز کے خلاف جوئے کی پرموشن کی انکوائری چل رہی ہے۔

یاد رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے سسٹرالوجی کے نام سے یوٹیوب چینل چلانے والی ٹک ٹاکر اقراء کنول سمیت دیگر کو نوٹس بھجوائے تھے۔

حکام کے مطابق یہ کارروائیاں غیر رجسٹرڈ آن لائن بیٹنگ اور ٹریڈنگ ایپلی کیشنز کی تشہیر اور غیر قانونی مالی معاملات کے الزامات کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں۔

این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹسز میں کہا گیا تھا کہ یہ افراد آن لائن جوا ایپس کے ذریعے مالیاتی دھوکہ دہی، نوجوانوں کو غیر رجسٹرڈ جوئے کی ایپس میں سرمایہ کاری پر اکسانے اور عوام کی محنت کی کمائی لوٹنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق جن یوٹیوبرز کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں، اگر وہ پیش نہ ہوئے تو ان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے جائیں گے تاکہ وہ بیرونِ ملک فرار نہ ہو سکیں۔
مزید پڑھیں‌:مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی کے امام پاکستان پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیں