ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی ماڈل و اداکارہ عرفی جاوید کی ایک حالیہ تصویر نے سوشل میڈیا پر سوالات اور خدشات کو جنم دیا ہے۔
عرفی جاوید، جو اپنے منفرد اور اکثر متنازع فیشن کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں، اس بار لباس یا انداز کے بجائے روتی ہوئی تصویر کی وجہ سے زیرِ بحث ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی سیلفی میں ان کی آنکھوں میں آنسو صاف دیکھے جا سکتے ہیں، جب کہ ایک اور تصویر میں ان کے ماتھے پر چوٹ کا نشان بھی نمایاں ہے، جس نے مداحوں کو مزید پریشان کر دیا۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ انہی پوسٹس میں اداکارہ نے ایک تقریب کی خوشگوار تصاویر بھی شیئر کیں، لیکن روتی ہوئی تصویر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس میں ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اب تک عرفی جاوید نے ان تصاویر کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی، جس کے باعث مداحوں کی بے چینی اور تجسس میں اضافہ ہو گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:ترقی یافتہ ملک کامستقل رہائشی ویزا،شرائط کیاہیں؟
