اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف ریلیشن شپ کوچ سعدیہ خان کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگز اور پیغامات لیک ہونے کے بعد ایک بڑے تنازع کا شکار ہو گئی ہیں، ان پر الزام ہے کہ ان کا ایک ایسے شخص سے معاشقہ ہے جس کی پہلے ہی کسی دوسری خاتون سے منگنی ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پلی بڑھی اور اس وقت دبئی میں مقیم سعدیہ خان نے اپنے کیریئر کی بنیاد ’’ہائی ویلیو ویمن‘‘ کے تصور پر رکھی۔ اس نے خود اعتمادی، رشتوں میں کامیابی اور مہنگے کوچنگ پیکجز کے ذریعے ذاتی تبدیلی کا دعویٰ کیا، جس کی قیمت تین ماہ کے کورس کے لیے آٹھ ہزار ڈالر سے زیادہ ہے۔ لیکن حالیہ لیکس نے ان کے قائم کردہ تاثر کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔
رپورٹس کے مطابق معاملہ اس وقت سنگین ہو گیا جب اس شخص کی منگیتر نے اسے براہ راست پکڑ لیا۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا اور وہی پلیٹ فارمز جہاں کبھی ان کا پیغام پھیلایا جاتا تھا، اب تنقید اور سوالات کا مرکز بن گئے ہیں۔ ناقدین کی ایک بڑی تعداد نے اس کی دیانتداری پر سوال اٹھائے اور اس کے مہنگے پیکیجز اور قابلیت کی حقیقت پر بحث شروع کردی۔
ماہرین کے مطابق یہ اسکینڈل اس بات کی علامت ہے کہ کس طرح غیر منظم آن لائن کوچنگ انڈسٹری میں کسی بھی شخصیت کی نجی زندگی اور عوامی امیج میں تضاد پورے برانڈ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
سعدیہ خان کی ساکھ اس وقت غیر یقینی کی کیفیت میں ہے اور یہ آنے والے دنوں میں ان کے اقدامات اور عوامی ردعمل پر منحصر ہوگا کہ آیا ان کا برانڈ اس بحران سے نکلنے میں کامیاب ہوتا ہے۔
مزیدپڑھیں:ٹک ٹاک پر لائیو ہونے والے ٹک ٹاکرز کی شامت آگئی
