اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینیئر صحافی منصور علی خان کا کہنا تھا کہ کئی ایسے ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز ہیں جن کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی متحرک ہوئی ہے، ہماری اطلاعات کے مطابق یہ نام مزید بڑھیں گے کیونکہ معاملہ کروڑوں روپے کا ہے۔
سینیئر صحافی منصور علی خان نے اپنے ’ویلاگ‘ میں بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی اطلاعات کے مطابق ’ این سی سی آئی اے‘ ایک اور کام کی طرف فوکس کررہے ہیں کہ ٹک ٹاک لائیو پر جو ’پنشمنٹ‘ کا رواج شروع ہوا جس میں واہیات حرکات خواتین سے کروائی جاتی ہیں اس پر بھی عنقریب کریک ڈاؤن شروع ہونے والا ہے۔

ایک اور خبر دیتے ہوئے صحافی منصور علی خان کا کہنا تھا کہ یوٹبویر رجب بٹ کو ایک نیا نوٹس بھیجا گیا ہے اور انہیں 9 ستمبر کو صبح 11 بجے لاہور کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

’سسٹرلوجی‘ کی اقرا کنول اور ٹک ٹاکر محمد انس علی کو بھی جوئے کی تشہیر کے معاملے میں اُسی روز طلب کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:متنازع ماڈل کی تصویر وائرل
