Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

اداکارہ دیشاپٹانی کے گھر پر فائرنگ

نئی دہلی(ویب ڈیسک ) معروف بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ کی ذمہ داری گولڈی برار گروہ نے قبول کرلی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اتر پردیش کے ضلع بریلی میں بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر ان کے والد پر فائرنگ کی گئی ہے جس میں وہ محفوظ رہے ہیں ۔

گولڈی برار گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔سوشل میڈیا پر بتایا کہ دیشا پٹانی کی بہن خوشبو پٹانی نے ان کے روحانی رہنماؤں کے بارے میں توہین آمیز بیان دیا تھا جس کی وجہ سے یہ حملہ کیا گیا ہے۔

گولڈی برار گروہ نے دھمکی دی کہ آئندہ ایسا کیا گیا تو بالکل بھی نہیں بخشا جائے گا۔

فی الحال دیشا پٹانی اور انکی بہن نے اس واقعے پر کوئی بیان جار ی نہیں کیا۔ اداکارہ کی بہن کا کہنا تھا کہ ان کے الفاظ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:اسرائیلی صدر اپنا تعارف سن کر بوکھلا گئے،ویڈیو کلپ وائرل

یہ بھی پڑھیں