لندن(نیوز ڈیسک) رائل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز (چیتھم ہاؤس) میں ایک تقریب کے دوران اسرائیلی صدر اسحٰق ہرزوگ کو اس وقت غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ادارے کی سی ای او نے ان کا تعارف کرواتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی مظالم کا ذکر چھیڑ دیا۔
چیف ایگزیکٹو(سی ای او ) نے اسرائیلی صدر کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اب تک 60 ہزار سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں، جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔اس موقع پر اسحٰق ہرزوگ واضح طور پر پریشانی اور بے چینی کا شکار دکھائی دیے اور مسلسل پہلو بدلتے رہے۔
This is how Israeli President Isaac Herzog was introduced at Chatham House in London.
This is exactly how you introduce a war criminal. pic.twitter.com/CGli6QBxWO
— Suppressed News. (@SuppressedNws) September 12, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے صرف ایک سال میں قطر سمیت 7 مختلف ممالک پر حملے کیے”، اور عالمی سطح پر ان اقدامات کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اشارہ دیا کہ ” برطانیہ، فرانس اور کینیڈا سمیت کئی ممالک جلد فلسطین کو تسلیم کرنے جا رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:والد کی رہائی ،سلیمان اورقاسم خان نے بڑااقدام اٹھالیا


