Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا بھائی انتقال کر گیا

کراچی (اوصاف نیوز)پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ رضائے الٰٰہی سے انتقال کرگئے۔

عمر شاہ کو اپنے بڑے بھائی احمد کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن میں دیکھا جاتا تھا اور عمر کے کئی کلپس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے تھے۔

پیر کی صبح احمد شاہ کے فیس بک اکاؤنٹ پر عمر کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی گئی۔

پوسٹ میں انتقال کی وجہ نہیں بتائی گئی البتہ چاہنے والوں نے اس خبر پر احمد سے تعزیت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں عمر کی آنکھوں کی موتیا سرجری ہوئی تھی تاہم عمر کے انتقال کی وجہ تاحال ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں :نجی چینل کے ڈرامے ’مہرہ‘ میں لائبہ خان کے پہنے گئے لہنگے کی قیمت

یہ بھی پڑھیں