Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کے ہاں بچے کی ولادت متوقع؟ بھارتی میڈیا نے پیدائش کا مہینہ بھی بتادیا

‌ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور ان کے شوہر اداکار وکی کوشل اپنے پہلے بچے کے منتظر ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کے ہاں اکتوبر یا نومبر میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ اگرچہ جوڑے نے اب تک باضابطہ اعلان نہیں کیا، تاہم ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

کترینہ کیف کی ممکنہ حمل کے حوالے سے کئی ماہ سے قیاس آرائیاں جاری تھیں، لیکن دونوں فنکاروں نے اس بارے میں کسی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا۔

ان افواہوں کے بعد کترینہ کیف نے لائم لائٹ سے دوری اختیار کر لی تھی۔ ذرائع کے مطابق، بچے کی پیدائش کے بعد وہ طویل میٹرنٹی بریک لیں گی اور اپنی زندگی کا زیادہ وقت عملی طور پر ماں بننے پر مرکوز کریں گی۔

دوسری جانب وکی کوشل نے کچھ عرصہ قبل اپنی فلم بیڈ نیوز کے ٹریلر لانچ کے دوران کترینہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا تھا کہ جہاں تک خوشخبری کی بات ہے تو ہم خود یہ خبر سب سے پہلے مداحوں سے شیئر کریں گے، فی الحال اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ ابھی بیڈ نیوز انجوائے کریں، جب ’گُڈ نیوز‘ آئے گی تو ہم ضرور بتائیں گے۔

یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر 2021 میں راجستھان کے 6 سینسز فورٹ برواڑہ میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ یہ شادی نہایت سادہ مگر یادگار تقریب تھی جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شامل ہوئے تھے۔

کام کے محاذ پر وکی کوشل حال ہی میں تاریخی فلم چھاوا میں نظر آئے جبکہ کترینہ کیف نے اپنی آخری فلم میری کرسمس میں وجے سیتھوپتی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
مزید پڑھیں: یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتی ہوں، ہنا آئنبنڈر

یہ بھی پڑھیں