Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

ثنا یوسف قتل کیس کے ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کے ملزم پر فرد جرم عائد کردی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جج محمد افضل مجوکا نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

اسلام آباد میں قتل کی گئی ثنا یوسف کی والدہ اور پھوپھی نے ملزم عمر حیات کو شناخت کرلیا
صحت جرم سے انکار پر عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ ثنا یوسف کو آپ نے قتل کیا ہے کیا کہتے ہیں؟

جج نے ملزم سے استفسار کیا آپ کے اوپرالزام ہے کہ آپ نے ثنا یوسف کا موبائل فون بھی چھینا جس پر ملزم نے جج کو جواب دیا کہ میں نے ایسا کوئی بھی جرم نہیں کیا یہ سب جھوٹ ہے۔

ملزم عمر حیات نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو جھوٹ قرار دیا۔

بعد ازں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں۔ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کےٹکٹوں کی قیمت بڑھ گئی

یہ بھی پڑھیں