ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی ایک بار پھر اپنے منفرد انداز اور بے باک فیشن سینس کے باعث سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے تازہ فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کی ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
اداکارہ نے سفید رنگ کے فارم فٹنگ لیس ڈریس میں کیمرے کے سامنے پوز دیے، جس میں ان کا گلیمرس اور پُر اعتماد انداز دیکھتے ہی بنتا ہے۔ ان تصاویر نے انٹرنیٹ پر مداحوں کو مسحور کر رکھا ہے اور ان کے کمنٹس سیکشن میں تعریفوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔
دیشا کے نئے انداز میں ان کا ٹونڈ فگر اور اسٹائل سب کی توجہ کا مرکز بنا۔ کھلے ہوئے سائیڈ بینگس کے ساتھ چک بن ان کے چہرے کو مزید نکھار رہا ہے، جب کہ ہلکا لیکن پُرکشش میک اپ اور خوبصورت ہونٹ ان کے لک کو اور دلکش بنا رہے ہیں۔
اداکارہ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ دیشا پٹانی ہمیشہ اپنے فوٹو شوٹس کے ذریعے حیران کر دیتی ہیں۔ وہ اپنے گلیمر اور بے خوف فیشن سینس کے باعث نہ صرف بالی ووڈ انڈسٹری بلکہ سوشل میڈیا پر بھی منفرد مقام رکھتی ہیں۔
یہ پہلی بار نہیں کہ دیشا پٹانی کے کسی آؤٹ فٹ نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہو، بلکہ وہ اکثر اپنی تصاویر اور انداز سے مداحوں کو متاثر کرتی رہتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ ایک بار پھر پاک-بھارت میچ کے ریفری تعینات
