Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نے منگنی کرلی،منگیتر کیساتھ ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف پاکستانی ٹک ٹاکر صندل خٹک سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں اور اپنی مصروفیات سے اپنے فینز کو باخبر رکھتی ہیں، اس بار ٹک ٹاکر نے اپنے چاہنے والوں کو بڑا سرپرائز دیا جس پر مداح بھی حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکرا صندل خٹک نے منگنی کرلی، اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صندل خٹک نے ایک ویڈیو شیئر کی جس پر لکھا ’Alhamdulillah, got engaged‘۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کے منگیتر صندل خٹک کو انگوٹھی اور کلائی میں خوبصورت ’bangle‘ پہنا رہے ہیں۔

صندل خٹک نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا’Just said YES to my forever person‘ اور اس کے ساتھ دل والی ایموجی بنا ئی جبکہ ہیش ٹیگز میں Engaged ،NewBeginnings ForeverLove ،RingCheck ،alhamdulillah جیسے الفاظ تحریر کئے۔

ٹک ٹاکر کی جیسے ہی یہ ویڈیو سامنے آئی سوشل میڈیا صارفین ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں، کمنٹ سیکشن میں مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔


مزیدپڑھیں:پنجاب حکومت کا بڑا سرپرائز، ٹی کیش کارڈ کا اجرا، حاصل کرنے کا طریقہ

یہ بھی پڑھیں