Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

ڈکی بھائی کے بعد رجب بٹ کے گرد گھیرا تنگ

لاہور (نیوز ڈیسک) یوٹیوبر رجب بٹ سمیت 2 یوٹیوبر کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے اور ملزمان کو پاکستان لانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے یوٹیوبر رجب بٹ، انس اور ہریرہ کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

حکام نے بتایا کہ یوٹیوبرز کے خلاف غیر قانونی ایپس کے فروغ اور آن لائن جوئے کی تشہیر کے الزامات کی تحقیقات جاری تھیں۔

این سی سی آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ انکوائری کے دوران تینوں یوٹیوبرز کو تین بار نوٹسز بھیجے گئے تاہم وہ پیش نہ ہوئے، بعد ازاں ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے اور ملزمان کو پاکستان لانے کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اسکیمز، غیر قانونی سرمایہ کاری اور جوئے کے فروغ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
مزیدپڑھیں:لداخ میں پُرتشدد مظاہرے، 4 افراد ہلاک، بی جے پی کا دفتر نذرِ آتش

یہ بھی پڑھیں