بٹ خیلہ(نیوز ڈیسک)سوات کے علاقے بٹ خیلہ میں لڑکے کا روپ دھار کر ویڈیو بنانے والی لڑکی کو ماں کی شکایت پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بٹ خیلہ سے تعلق رکھنے والے لڑکی کو شہرت کے نشے نے لڑکا بننے پر مجبور کیا اور وہ مردانہ انداز اپنا کر ویڈیوز بنارہا تھا۔
لڑکی کی ماں نے ویڈیو دیکھ کر ڈانٹ ڈپٹ اور سمجھایا تاہم وہ نہ مانی جس پر والدہ نے تھانے میں شکایت درج کی تو پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تھانے منتقلی کے بعد لڑکی نے اپنی حرکت پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے توبہ کی اور والدہ کی منتیں کیں، جس پر لیوی تھانہ کوٹ نے لڑکی کو ضمانت پر رہا کر دیا۔
مالاکنڈ کے علاقے کوٹ سے تعلق رکھنے والی والدہ نے گزشتہ روز شکایت درج کرائی اور کہا تھا کہ بیٹی کی اس حرکت کی وجہ سے معاشرے پر بُرا اثر پڑ رہا ہے۔
شکایت پر لیوی تھانہ کوٹ نے لڑکی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا تاہم بعد میں ماں کی جانب سے منت سماجت اور ٹک ٹاک سے توبہ تائب ہونے کی شرط پر ضمانت پر رہائی ملی۔
مزیدپڑھیں:شراب پلا کر اداکارہ کی نجی ویڈیوز بنانے کے الزام میں بھارتی فلم پروڈیوسر گرفتار
