Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

معروف گلوکار ڈکیتی کے دوران گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئے

میکسیکوسٹی(نیوز ڈیسک) میکسیکو میں نامور لاطینی پاپ گلوکار فیڈی ڈورکاز کو ڈکیتی کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن میں پیدا ہونے والے 29 سالہ گلوکار کو مبینہ طور پر ڈکیتی کے خلاف مزاحمت کرنے پر گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

میکسیکو سٹی سیکرٹریٹ آف پبلک سیفٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد تھے، جن کی تلاش کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملوث افراد کی شناخت کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ فیڈی ڈورکاز نے اپنے گانوں کارا بونیتا اور موکا سے شہرت حاصل کی تھی۔
مزیدپڑھیں:کیا ہانیہ عامر ٹھیک ہیں؟ اداکارہ کی اسپتال سے پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

یہ بھی پڑھیں