ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کے مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی اسٹار اسٹڈڈ دیوالی پارٹی اس سال بھی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی، جہاں فلمی دنیا کے بڑے ناموں کی موجودگی کے باوجود سہانا خان اور اگستیا نندا کی جوڑی نے سب کی توجہ سمیٹ لی۔
اس تقریب کی ایک ویڈیو کلپ، جو فیشن انفلوئنسر سکشی سندوانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی، سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں سہانا خان اور اگستیا نندا ایک ساتھ رقص کرتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ ان کے ساتھ شویتا بچن بھی گانے کی دھن پر جھومتی نظر آتی ہیں۔
یہ ویڈیو فلم بنٹی اور ببلی کے مشہور نغمے پر مبنی ہے، جسے امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن اور آیشوریا رائے پر فلمایا گیا تھا۔ ویڈیو میں سہانا اور اگستیا کے درمیان بہترین ہم آہنگی اور خوشگوار لمحے مداحوں کے دل جیت رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کی پرفارمنس کو بے حد سراہا اور سہانا و اگستیا کی جوڑی کو “ کیمیکل کمبی نیشن” قرار دیا۔ متعدد صارفین نے ان کے درمیان دوستی سے بڑھ کر تعلقات کی افواہوں کو بھی دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ سہانا خان اور اگستیا نندا نے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز زویا اختر کی نیٹ فلیکس فلم “دی آرچیز” (The Archies) سے کیا تھا جو 2023 میں ریلیز ہوئی۔ اگرچہ فلم کو ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، تاہم دونوں کی اسکرین کیمسٹری نے شائقین کو متاثر کیا۔
اگستیا نندا جلد ہی فلم “اکیس” میں نظر آئیں گے، جس کی ہدایت کاری سری رام راگھوان کر رہے ہیں، جب کہ سہانا خان اپنے والد شاہ رخ خان کے ساتھ فلم “کنگ” میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں، جس کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:نیٹ میٹرنگ 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی،نیٹ میٹرنگ لوڈ سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے: سیکرٹری پاور
