شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشدید کی موج مستیاں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کسی شادی کی تقریب میں ہلہ گلہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں کبریٰ اور گوہر دلہن دلہن کے سامنے زمین پر بیٹھے ہیں اور اداکارہ شوہر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے قوالی کی طرح اشارے کررہی ہیں۔
کبریٰ خان کو ویڈیو میں شوہر گوہر رشید کو پیار کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکار جوڑی کی ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے اور ان کے لیے تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔
اس سے قبل جیتو پاکستان میں میزبان فہد مصطفیٰ نے کبریٰ سے پوچھا تھا کہ شادی کے بعد پہلی بار کھانے میں کیا بنایا؟
جواب میں کبریٰ خان نے کہا تھا کہ میں نے ’فرنچ ٹوسٹ‘ بنایا تھا۔
اس پر میزبان نے کہا کل ہماری کے لیے کچھ پکا کر بھیجو گی اور میں لائیو شو میں دکھاؤں گا کہ کبریٰ نے سب سے پہلے پکا کر کیا بھیجا آپ کو سلامی بھی دی جائے گی۔
اداکارہ نے کہا تھا کہ ٹھیک ہے میں کچھ کھانے میں بنا کر لاؤں گی۔
واضح رہے کہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، اداکار جوڑی نے نکاح مسجد الحرام میں کیا تھا۔

