Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

کراچی: سندھی گلوکار کے گھر چوری کی دو وارداتیں، کنستر میں رکھے 70 لاکھ روپے غائب

کراچی(شوبز ڈیسک)کراچی میں سندھی گلوکار بیدل مسرور کے گھر میں چوری کی دو وارداتوں میں 70 لاکھ روپے غائب ہو گئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ بیدل مسرور نے اپنا پلاٹ 70 لاکھ روپے میں فروخت کیا تھا، بیدل مسرور کے مطابق رقم دو حصوں میں تقسیم کرکے کنستر میں رکھی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق گلوکار کے گھر 12 نومبر کو 30 لاکھ روپے کی رقم چوری ہوئی جس کی انہوں نے رپورٹ بھی درج کرائی، 13 نومبر کو مزید 40 لاکھ روپے بھی چوری ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بیدل مسرور کے گھر میں چوری کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، کرائم سین یونٹ نے شواہد حاصل کیے ہیں، علاقے کی جیو فینسنگ بھی کروائی ہے۔
مزیدپڑھیں:دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کون ہے؟ سائنس نے فیصلہ کر دیا

یہ بھی پڑھیں