لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی معروف میزبان حنا نیازی نے اپنی منگنی کا اعلان کر کے مداحوں کو خوشگوار سرپرائز دے دیا۔ حنا نے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا: “And she said Yes”۔منگنی کی تقریب بیچلر پارٹی کے انداز میں منعقد کی گئی جس میں صرف قریبی دوستوں اور عزیزوں نے شرکت کی۔ تقریب میں حنا نیازی نے سیاہ رنگ کا خوبصورت گاؤن اور وینٹیج اسٹائل ہیئر ڈو کا انتخاب کیا، جبکہ جیولری نہایت کم پہنی۔ وہ اور ان کے منگیتر دونوں نے سیاہ لباس کا انتخاب کیا، تاہم حنا نے اپنے منگیتر کا چہرہ فی الحال ظاہر نہیں کیا۔سوشل میڈیا پر خاصی مقبول حنا نیازی کے انسٹاگرام پر 1.67 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور وہ اپنی سرگرمیاں اور نجی ٹی وی پر اپنے شو کی میزبانی کے لمحے باقاعدگی سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارتی اداکارہ اور اماراتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کے درمیان قربتیں؛ تصاویر وائرل
