Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

ڈکی بھائی کیس میں بڑا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک) ڈکی بھائی کیس میں بڑا فیصلہ سامنے آگیا، عدالت نے این سی سی اے کو سپرداری کیس میں صرف تین دن کی مہلت دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈکی بھائی کے اکاؤنٹس، الیکٹرانک ڈیوائسز اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کے کیس میں عدالت نے نیا حکم صادر کیا ہے، عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر این سی سی آئی اے کو مزید تین دن کی مہلت دیدی ہے۔

عدالت نے درخواست پر سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی ہے، پراسیکیوشن نے بتایا کہ اس کیس کا پہلا تفتیشی افسر جیل میں بند ہے، اس تفتیشی افسر سے تمام معلومات لینی ہے۔

ڈکی بھائی کے وکیل نے کہا کہ یہ سپرداری کی درخواست ہے، الیکٹرانک ڈیوائسز اور موبائل این سی سی آئی اے کے پاس ہیں۔

وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ 4 کریڈٹ کارڈ اور رقم ہمیں حوالے کی جائے، جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی۔
مزیدپڑھیں:ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، چونکا دینے والے انکشافات

یہ بھی پڑھیں