کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2025 ان کے لیے زندگی کا سب سے مشکل سال رہا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنی مشکلات اور تجربات کا ذکر کیا۔
ویڈیو میں میرب علی نے کہاکہ زندگی واقعی بڑی فٹ جا رہی ہے اور وہ 2025 کے ختم ہونے پر خوش ہیں۔
انہوں نے شکرگزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ 2025 میں پہلی بار انہوں نے اکیلے اتنی مشکلات کا سامنا کیا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ زندگی میں ایسے لمحات آتے ہیں جن کا سامنا مشکل لگتا ہے، لیکن اللہ تعالیٰ ہمیشہ آسانیاں پیدا کرتا ہے۔ اگر آپ دوسروں کے ساتھ اچھا کریں گے تو آپ کے ساتھ بھی اچھا ہی ہوگا۔
میرب علی نے اپنے چاہنے والوں، اہلِ خانہ اور دوستوں کے پیار اور سپورٹ کی بھی تعریف کی اور کہاکہ زندگی میں گھر والوں کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔
واضح رہے کہ سال 2025 کے وسط میں گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے اپنی 3 سالہ منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جو 2025 کی مشکلات میں شامل تھا۔
مزیدپڑھیں:بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان، شاہد آفریدی بول پڑے
