کراچی (شوبز ڈیسک)اداکارہ حنا آفریدی اور اداکار تیمور اکبر نے 16 جنوری کو شادی کر لی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ نکاح کی تقریب میں قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے۔
تقریب کے دوران حنا آفریدی نے سفید نکاحی لباس پہنا اور بھاری سونے کی جیولری نے ان کے انداز میں چار چاند لگا دیے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں حنا آفریدی کو نکاح کے وقت تیمور اکبر سے دلچسپ مطالبات کرتے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ وہ ہر ماہ 5 لاکھ روپے خرچ کے طور پر چاہتی ہیں اور ہر 6 ماہ بعد بزنس کلاس میں سفر بھی لازمی ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہنگے کپڑے اور شاپنگ کے تمام اخراجات بھی تیمور اکبر کو برداشت کرنے ہوں گے، اور وہ خود اپنی جیب سے کوئی پیسہ خرچ نہیں کریں گی۔ اس پر تیمور اکبر نے مسکرا کر رضامندی ظاہر کی۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے جوڑے کے بارے میں تبصرے اور میمز کا سلسلہ جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:انڈونیشیا میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام افراد لقمہ اجل بن گئے

