لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے 10 ملین سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی حالیہ دنوں میں اس وقت توجہ کا مرکز بن گئے تھے جب انہیں 16 اگست 2025 کو ملائیشیا میں ایک ایونٹ کے لیے روانگی سے قبل اہلیہ کے ہمراہ ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا تھا۔
گرفتاری کے بعد انہیں تین ماہ جیل میں گزارنا پڑے اور بالآخر رہائی سے قبل ایک ایف آئی اے افسر کو مبینہ طور پر بھاری رقم بھی ادا کرنا پڑی۔
معروف پاکستانی یوٹیوبر نے ایک نیا ولاگ شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے ایک بڑی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ 3 گھنٹے طویل لائیو اسٹریم بھی کی، جو اس وقت تک جاری رہی جب تک ان کا یوٹیوب چینل 10 ملین سبسکرائبرز کا ہدف حاصل نہیں کر سکا۔
یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے 7 برسوں کے دوران 10 ملین سبسکرائبرز مکمل ہونے پر اپنے چاہنے والوں سے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر اپنی والدہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
مزیدپڑھیں:پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی
