Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اریجیت سنگھ کا فلموں میں پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیو دہلی (اوصاف نیوز)بھارت کے معروف گلوکار اریجیت سنگھ نے پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

اریجیت سنگھ کی جانب سے اچانک پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ‘ہیلو، سب کو نیا سال مبارک ہو۔ میں ان تمام برسوں میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت پر شکر گزار ہوں، میں خوشی کے ساتھ یہ اعلان کر رہا ہوں کہ اب میں پلے بیک گلوکار کے طور پر کوئی نیا کام نہیں کروں گا،میں اسے یہیں ختم کر رہا ہوں، یہ ایک شاندار سفر رہا’۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ گلوکار اریجیت سنگھ نے اپنے اس فیصلے کی وجوہات یا مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی۔

خیال رہے کہ اریجیت سنگھ نے 2 نیشنل فلم ایوارڈز جیتے ہیں جبکہ 2025 میں انہیں پدم شری سے بھی نوازا گیا۔

ان کے مشہور گانوں میں فلم عاشقی 2 کا گانا تم ہی ہو، چنّا میرےیا (اے دل ہے مشکل)، پھر بھی تم کو چاہوں گا (ہاف گرل فرینڈ) اور ہوائیں (جب ہیری میٹ سجل) شامل ہیں ۔
مزید پڑھیں: آج بروز بدھ28 جنوری 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

یہ بھی پڑھیں