اسلام آباد(اوصاف نیوز)بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پربرفباری ہو سکتی ہے۔
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان۔ صبح کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب کے اضلاع میں چند مقامات پر دھند کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا، کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں اکژ مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: مالم جبہ 82، پٹن 32، دیر (بالائی 29، زیریں 21)، سیدو شریف 23، کاکول 18، پشاور (باچا خان ایئرپورٹ 17، سٹی 12) کالام اور چراٹ 14، تخت بائی 12، میر کھانی 11، دروش اور بالاکوٹ 08، پاڑاچنار 06، بنوں 03، چترال 02، کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 69، سٹی 58)، گڑھی دوپٹہ 33، کوٹلی 24، راولاکوٹ 16، پنجاب: مری 25، منگلا 17، اسلام آباد (سید پور 11، زیروپوائنٹ 07، بوکرا 04، گولڑہ 02، ایئرپورٹ 01)، اٹک 09، راولپنڈی (شمس آباد 08، چکلالہ 07، نیو کٹاریاں 06، گوالمنڈی 05، کچہری، پیرویداہی 04)، چکوال 06، منڈی بہاؤالدین 04، جہلم 03، سیالکوٹ (ایئرپورٹ اور سٹی 03)، جوہرآباد، گجرات، لاہور (سٹی 02 اور ایئرپورٹ 01)، نارووال 02، گوجرانوالہ اور بھکر 01، بلوچستان: جیوانی 16، قلات 11، کوئٹہ (سمنگلی 09، شیخ ماندہ 06)، دال بندین 08، ژوب 04، سبی اور اورماڑہ 01، گلگت بلتستان: استور 10، سکردو 06، چلاس 05، گلگت 04، گوپس اور بونجی 02، بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
برفباری (انچ): مالم جبہ 37، مری 09، زیارت 6.0، کالام 07، کوئٹہ (شہر 4.8، آر ایم سی 2.4، سریاب 0.5)، پاراچنار 4.5، قلات 2.0، اسکردو 2.0، گوپس 1.2، دیر بالا، دروش میں 01 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی ۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ ،مالم جبہ، پاڑاچنار، گوپس منفی07، بگروٹ منفی06، کالام، استور اور راولاکوٹ میں منفی05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
منگل (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہا۔
بدھ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: امریکی دھمکیوں کے بعد ایران کا آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان
