Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سیف علی خان کے ڈائمنڈ روبی بروچ کی قیمت جان کر مداح حیران رہ گئے

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے نامور اداکار سیف علی خان ایک بار پھر اپنے منفرد فیشن سینس کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کا لباس نہیں بلکہ ایک نہایت قیمتی روبی ڈائمنڈ بروچ بنا ہے جس نے میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان فیشن اور نفیس لوازمات کے انتخاب میں خاص شہرت رکھتے ہیں۔ حال ہی میں وہ ممبئی میں ایک تقریب کے موقع پر سیاہ رنگ کے سوٹ میں نظر آئے تو ان کے کوٹ پر سجا بروچ فوراً ہی لوگوں کی نگاہوں میں آ گیا اور اس کی خوبصورتی نے سب کو متوجہ کر لیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار اپنی اہلیہ کرینہ کپور کے ساتھ ویلنٹائن ڈے سے قبل معروف جیولری برانڈ ٹفنی اینڈ کمپنی کے ایک بوتیک گئے تھے۔ وہاں سے واپسی پر سیف علی خان کے کوٹ پر یہی دلکش بروچ نمایاں تھا، جس کے بعد اس کی قیمت اور تفصیلات جاننے میں سب کی دلچسپی بڑھ گئی۔

میڈیا کے مطابق اس بروچ کی قیمت تقریباً 47 ہزار ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ اس قیمتی زیور کو پرندے کے خوبصورت ڈیزائن میں سونے اور پلاٹینیئم سے تیار کیا گیا ہے، جس میں 71 گول کٹے ہوئے ہیروں کے علاوہ آنکھ کی شکل کا ایک روبی اور کشن اسٹائل کا سیٹرین بھی جڑا ہوا ہے، جو اسے مزید منفرد اور دیدہ زیب بناتا ہے۔
مزیدپڑھیں:راکھی ساونت کی جیا بچن پر تنقید، امیتابھ کو ریکھا سے شادی کا مشورہ

یہ بھی پڑھیں