Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

رام چرن نے اپنے جڑواں بچوں کے کیا نام رکھے؟

ممبئی(شوبز ڈیسک)تیلگو فلم اسٹار رام چرن اور ان کی اہلیہ اپاسنا کامینی کونیڈالا کے ہاں گزشتہ ماہ جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

رام چرن نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری گزشتہ ہفتے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی تھی۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ہماری امید ہے کہ ہم ایسے بچے پالیں جو مضبوط ہونے کے ساتھ ہمدرد بھی ہوں۔

اب بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں اداکار کے دونوں بچوں کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رام چرن اور اپاسنا نے اپنے نوزائیدہ بیٹے کا نام شیو رام اور بیٹی کا نام انویرا دیوی رکھا ہے۔

واضح رہے کہ 40 سالہ رام چرن اور اپسانا کوئیڈالا کی جون 2012ء میں شادی ہوئی تھی اور اِن جڑواں بچوں سے قبل ان کی 1 ڈیڑھ سالہ بیٹی بھی ہے، اس طرح اب ان کے 3 بچے ہو گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:سحر ہاشمی کو کیسے جیون ساتھی کی تلاش ہے؟ بشریٰ انصاری نے بتا دیا

یہ بھی پڑھیں