ممبئی(ویب ڈیسک) ممبئی کے باندرہ فیملی کورٹ نے اداکارہ ہنسیکا موٹوانی اور بزنس مین سہیل کھٹوریا کی باہمی رضامندی سے طلاق کی تصدیق کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے نے شادی ختم کرنے کے لیے باہمی طور پر طے شدہ شرائط پر اتفاق کیا۔ اطلاعات ہیں کہ 2025 سے دونوں کے الگ رہنے کی خبریں گردش کر رہی تھیں، ہنسیکا اپنی والدہ کے پاس منتقل ہو گئی تھیں جبکہ سہیل اپنے خاندان کے ساتھ رہ رہے تھے۔
طلاق کے بعد ہنسیکا نے اپنے انسٹاگرام سے شادی کی تصاویر ہٹا دیں، سہیل کو ان فالو کیا اور اپنا نام تبدیل کر لیا۔ سہیل نے بھی ہنسیکا کو ان فالو کیا اور اپنا اکاؤنٹ پرائیویٹ کر لیا۔
ہنسیکا نے حال ہی میں سالگرہ کے دن پوسٹ میں لکھا: “اس سال نے مجھے وہ سبق سکھائے جو میں نے نہیں مانگے، اور طاقت دی جس کا اندازہ نہیں تھا، لیکن اب میرا دل مطمئن اور روح پرسکون ہے۔”
ہنسیکا اور سہیل نے 4 دسمبر 2022 کو جے پور کے منڈوٹا قلعے میں شادی کی تھی۔ سہیل نے اسی سال پیرس میں ایفل ٹاور کے نیچے ہنسیکا کو پروپوز کیا تھا۔
شادی سے قبل رشتہ کچھ تنازعات کا شکار رہا، کیونکہ سہیل کی سابقہ بیوی رنکی بجاج ہنسیکا کی قریبی دوست تھیں۔ سوشل میڈیا پر ہنسیکا کی پرانی ویڈیوز تنقید کا نشانہ بنی تھیں، تاہم سہیل نے واضح کیا تھا کہ ان کی پہلی شادی کے ختم ہونے میں ہنسیکا کا کوئی کردار نہیں تھا۔
مزیدپڑھیں:عمران خان سےمتعلق بڑی خبر، اہم تفصیلات سامنے آگئیں