Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

طواف کے دوران ویڈیو نہ بنائیں: اداکار گوہر رشید کی مداحوں سے اپیل

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار گوہر رشید نے طواف کے دوران مداحوں کو ویڈیو بنانے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ کبریٰ خان اور ان کے شوہر اداکار گوہر رشید نے جیو نیوز کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں شرکت کی ، جہاں انہوں نے اپنے زندگی کے مختلف واقعات پر گفتگو کی۔

مداحوں کی جانب سے سیلفی لینے کے موضوع پر بات کرتے ہوئے اداکار گوہر نے عمرے کے دوران پیش آیا واقعہ سنایا۔

اداکار نے کہا کہ آپ اتنی مقدس جگہ خانہ کعبہ کو دیکھنے آئے ہیں اور وہاں سیلفی لے رہے ہیں، دوران طواف ایک شخص نے سلیفی لینے کی کوشش کی جس پر میں نے اس کا کیمرا پکڑ کر نیچے کردیا اور کہا کہ شرم کر و کس جگہ پر آئے ہوئے ہو۔

اداکار نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی طواف کے دوران ویڈیو نہیں بنایا کریں۔


مزیدپڑھیں:‘میری بیٹی نے خوشی سے شادی کروائی’، فضا علی 41 برس کی عمر میں رشتہ ازدواج میں منسلک

یہ بھی پڑھیں