Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

عینا آصف نے سینئر اداکاروں کے رویے سے متعلق اپنے تجربات بیان کر دیے

عینا آصف کے سینئر اداکاروں کے ساتھ ناخوشگوار تجربات

عینا آصف کے سینئر اداکاروں کے ساتھ ناخوشگوار تجربات حال ہی میں اس وقت موضوعِ بحث بن گئے جب وہ ایک ٹی وی شو میں نظر آئیں۔

نوجوان اداکارہ نے عمران اشرف کے چند رات خصوصی پروگرام میں کھل کر بات کی۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

عینا آصف کم عمری میں اپنی بہترین اداکاری کے باعث پہچان بنا چکی ہیں۔ وہ مئی ری اور جڑوا جیسے ڈراموں میں نمایاں کردار ادا کر چکی ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران انہیں کئی بار مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ بعض سینئر اداکار ان کی بات پر عجیب انداز میں ردعمل دیتے تھے۔ جب بھی وہ کچھ کہتیں، تو انہیں غیر معمولی نظروں سے دیکھا جاتا۔

عینا کے مطابق وہ کوئی غلط بات نہیں کرتیں، لیکن انہیں محسوس ہوتا تھا کہ کچھ لوگ جان بوجھ کر انہیں غیر آرام دہ محسوس کرواتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جذباتی مناظر کی شوٹنگ کے دوران بھی انہیں مسائل پیش آئے۔

جب انہیں رونے یا چیخنے کے مناظر کرنے ہوتے، تو بعض اداکار سیٹ پر شور مچاتے یا باتیں شروع کر دیتے تھے۔ کچھ لوگ ڈائریکٹر کے ساتھ مذاق میں مصروف ہو جاتے تھے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ بعض لوگ ان کے انداز کی نقل کرتے تھے اور کبھی کبھار ان کے مکالمے کے وقت اپنی لائنیں بھولنے کا ڈرامہ کرتے تھے۔

عینا آصف نے اعتراف کیا کہ شروع میں انہیں اس رویے پر غصہ آتا تھا، لیکن اب انہوں نے اسے نظر انداز کرنا سیکھ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ اس صورتحال کی عادی ہو چکی ہیں اور زیادہ پریشان نہیں ہوتیں۔

شو کے میزبان عمران اشرف نے ان کی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ وہ اب انڈسٹری میں ایک مضبوط مقام حاصل کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں