کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان اور خوشحال خان کی خفیہ شادی کی افواہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پلیٹ فارم کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شوبز کے دو اے لسٹ اداکاروں نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے، مذکورہ خبر میں کسی بھی فنکار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم مختلف سوشل میڈیا پیجز اور صارفین نے قیاس آرائیاں کرتے ہوئے اس مبینہ جوڑی کو رمشا خان اور خوشحال خان قرار دینا شروع کر دیا۔
دونوں فنکار اپنے منفرد انتخاب اور معیاری کام کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں جبکہ مداح ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو بھی بے حد پسند کرتے ہیں۔ اس وجہ سے اس خبر نے مداحوں میں تجسس پیدا کر دیا ہے۔
تاہم تاحال رمشا خان یا خوشحال خان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔ دونوں فنکار اپنی نجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کے باعث ان افواہوں کی حقیقت تاحال واضح نہیں ہو سکی۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کے طول و عرض میں زلزلے کے شدید جھٹکے
