Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کی رومانوی تصاویر وائرل، شادی کی خبروں نے زور پکڑ لیا

مشہور امریکی گلوکارہ Katy Perry اور کینیڈا کے سابق وزیرِ اعظم Justin Trudeau ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، جب سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی نئی تصاویر نے ان کے تعلقات اور ممکنہ شادی سے متعلق قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دے دی ہے۔

41 سالہ گلوکارہ نے اتوار کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ جسٹن ٹروڈو کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔ ایک تصویر میں دونوں ساحل کے قریب ایک غار کے پاس خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ ایک اور منفرد تصویر میں “کیٹی اور جسٹن کے اچار” کا جار بھی شامل ہے، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

ذرائع کے مطابق کیٹی پیری مبینہ طور پر جسٹن ٹروڈو کو اپنا “خوابوں کا شہزادہ” قرار دیتی ہیں، جبکہ قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ دونوں آئندہ چند ماہ میں شادی کے حوالے سے سنجیدہ غور کر رہے ہیں۔ اگرچہ اس حوالے سے سوشل میڈیا اور میڈیا رپورٹس میں کافی چہ مگوئیاں جاری ہیں، تاہم اب تک دونوں شخصیات کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KATY PERRY (@katyperry)

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کیٹی پیری نے لکھا، “اپریل کی بارشیں مئی کے پھول لاتی ہیں”، جسے مداح ان کے تعلق میں ایک نئی شروعات کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

دونوں کے درمیان تعلقات کا آغاز جولائی 2025 میں ہوا تھا، جب انہیں پہلی بار کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ بعد ازاں دسمبر 2025 میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے رشتے کو باضابطہ طور پر ظاہر کیا۔

موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

گزشتہ چند ماہ کے دوران یہ جوڑی مختلف عالمی تقاریب میں بھی ایک ساتھ نظر آئی، جن میں World Economic Forum اور Coachella شامل ہیں، جس سے ان کے تعلقات مزید مضبوط ہونے کے اشارے ملے۔

یاد رہے کہ کیٹی پیری اس سے قبل برطانوی اداکار Orlando Bloom کے ساتھ طویل عرصے تک تعلق میں رہی ہیں، جبکہ جسٹن ٹروڈو نے 2023 میں اپنی اہلیہ سوفی گریگوائر سے علیحدگی اختیار کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں