Search
Close this search box.
پیر ,08 جون ,2026ء

بشریٰ انصاری کے شوہر اقبال حسین کا عمر کے فرق پر تنقید، دہرے معیار پر سوال

لاہور: بشریٰ انصاری شوہر اقبال حسین نے شادی میں عمر کے فرق سے متعلق معاشرتی رویوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ پیمانے رکھنا ناانصافی ہے۔

ایک حالیہ شو میں گفتگو کرتے ہوئے اقبال حسین نے کہا کہ اگر 50 یا 60 سال کا مرد کم عمر لڑکی سے شادی کرے تو معاشرہ اسے معمول سمجھتا ہے، لیکن اگر کوئی خاتون اپنے سے کم عمر مرد سے شادی کرے تو اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی اور بشریٰ انصاری کی عمر میں کچھ فرق ضرور ہے، تاہم انہیں یہ فرق کبھی محسوس نہیں ہوا۔ ان کے مطابق لوگوں کے تبصروں نے بشریٰ انصاری کو بھی پریشان کیا، جو معاشرے کے دہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے۔

اقبال حسین نے مزید کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے کو مسلسل جج کرتے رہتے ہیں، حالانکہ کسی انسان کا فیصلہ کرنا صرف اللہ تعالیٰ کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں دوسروں کی خامیوں کو نمایاں کرنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔

گفتگو کے دوران اقبال حسین نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ نوجوانی سے ہی بشریٰ انصاری کے مداح تھے اور ان کی تصاویر رسالوں سے کاٹ کر سنبھال کر رکھتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اکثر اسلام آباد بھی جاتے تھے کیونکہ بشریٰ انصاری وہاں مختلف پراجیکٹس میں مصروف رہتی تھیں، تاہم اس وقت انہیں ان کے جذبات کا علم نہیں تھا۔

دوسری جانب بشریٰ انصاری نے بھی اپنی پہلی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ 1990 کی دہائی میں ایک ٹی وی پروگرام کے دوران اقبال حسین بطور مہمان شریک ہوئے تھے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اس وقت انہوں نے اقبال کے بالوں کے انداز پر مذاق کیا تھا، مگر وہ خاموش رہے کیونکہ وہ انہیں سامنے دیکھ کر بے حد متاثر تھے۔

جوڑے کے مطابق یہی پہلی ملاقات برسوں بعد ایک خوبصورت ازدواجی رشتے میں تبدیل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں