لاہور(ویب ڈیسک ) ورلڈ کپ 2015 کے وننگ کپتان مائیکل کلارک بطور کمنٹیٹر پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے،واضح رہے کہ مائیکل کلارک نے پی ایس ایل کمنٹری پینل کو کراچی میں جوائن کرلیا اور کراچی کے میچز میں کمنٹری کا آغاز بھی کردیا،علم میں رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آج 26 واں میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔
