Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

فیملی مسائل،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ردرفورڈ پی ایس ایل چھوڑ گئے

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر شرفین ردرفورڈ بھی گھریلو مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ گئے۔ذرائع کے مطابق شرفین ردرفورڈ فیملی مسائل کی وجہ سے بارباڈوس روانہ ہو گئے ہیں، اب اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف کے لیے کوالیفائی کرتی ہے تو ان کی واپسی ممکن ہے۔ملتان سلطانز کے یو اے ای سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی عثمان خان بھی فیملی مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ گئے تھے۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز اور کراچی کنگز کے کیرن پولارڈ بھی پی ایس ایل چھوڑ کر واپس چلے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں