کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی دو کھلاڑی بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کراچی میں کار حادثے میں معمولی زخمی ہوگئیں۔پی سی بی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی، اور احتیاطی ٹیسٹ کرائے گئے۔بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کو حادثے میں معمولی چوٹیں آئیں، انہیں فوری ابتدائی طبی امداد دی گئی اور وہ اس وقت پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔
ان کی چوٹوں کی حد اور بحالی کی ٹائم لائن ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہے۔بسمہ معروف اور غلام فاطمہ دونوں عارضی اسکواڈ کا حصہ ہیں جو ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کی تیاری کے لیے تربیتی کیمپ میں شریک ہیں۔ پانچ میچوں کی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہونا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بلائی علاقوں ،کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش کاامکان، محکمہ موسمیات
پی سی بی کا بیان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی دو خواتین کھلاڑیوں بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ فراہم کیا ہے، جو جمعہ کی شام ایک معمولی کار حادثے میں ملوث تھیں۔ معمولی انجری کے باوجود دونوں کھلاڑیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد دی گئی اور وہ اس وقت پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔دونوں کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف 18 اپریل سے شروع ہونے والی آئندہ سیریز کے لیے تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے ممکنہ کھلاڑیوں کا حصہ ہیں۔

