Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

شاہین کوکپتانی سے ہٹانےکا فیصلہ عجلت میں ہوا: ذکا اشرف

لاہور(ویب ڈیسک) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکا اشرف نےکہا ہےکہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانےکا فیصلہ عجلت میں کیا گیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کو بطور کپتان مکمل موقع ملناچاہیے تھا، شاہدآفریدی نے مجھے رضوان کو کپتان بنانے کا کوئی مشورہ نہیں دیا تھا۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ ورلڈکلاس بیٹر بابراعظم کے لیے میری نیک خواہشات ہیں۔ کوچز ملکی ہوں یا غیرملکی صرف ٹیم کی بہتری کے لیے ہونے چاہئیں۔
مزیدپڑھیں :بس کی 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی گورنر شپ کی باتیں میڈیا میں سنی ہیں، ابھی تک باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا،گورنرپنجاب کے حوالے سے پارٹی (پیپلز پارٹی) جو فیصلہ کرےگی اسے قبول کریں گے۔

صدر شوگر ملز ایسوسی ایشن ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ چینی سرپلس ہے اسے برآمدکی اجازت ملنی چاہیے، اس سے ایک ارب ڈالر زرمبادلہ ملےگا، چینی کی قیمت مستحکم ہے، برآمد سے چینی کی قیمت نہیں بڑھےگی۔

یہ بھی پڑھیں