اذلان شاہ ہاکی کپ کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹیم 2 مئی کو ملائیشیا روانہ ہوجائیگی جبکہ سلطان اذلان شاہ کپ 4 مئی سے شروع ہوگا۔
اعلان کیمطابق عماد شکیل بٹ کو قومی ہاکی ٹیم کا کپتان، ابوبکر کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ دو گول کیپر عبداللہ اور منیب الرحمان کے علاوہ اسامہ بشیر، احتشام، ایم عبداللہ، سفیان ، سلمان رزاق اور ارشد لیاقت شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان
پاکستانی سکواڈ میں معین شکیل، زکریا حیات، مرتضیٰ یعقوب، غضنفر علی، عبدالرحمن سینئر، حنان شاہد، رانا وحید، اعجاز احمد بھی شامل ہیں۔
قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینڈ اولٹمینز کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیلنٹ کو دیکھ کر بہترین ٹیم تیار کرنے کی کوشش کی، جو ٹیم میں نہیں وہ مزید محنت کریں، ہمارا ہدف نیشنز ہاکی کپ ہے۔


