Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

پاکستان والی بال فیڈریشن کا والی بال لیگ کے لیے چودہ رکنی اسکواڈ کا اعلان،میچوں کا شیڈول ، دیکھیں

اسلام آباد: پاکستان والی بال فیڈریشن (PVF) نے منگل کو 11 مئی سے 17 مئی 2024 تک لیاقت جمنازیم، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہونے والی اینگرو سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے لیے اپنے چودہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب کے مطابق سخت ٹریننگ سیشنز اور مکمل جائزہ لینے کے بعد ارجنٹائن کے ہیڈ کوچ روبن وولوچن نے انتہائی متوقع ایونٹ میں حصہ لینے کے لیے کھلاڑیوں کے ایک باصلاحیت اور سرشار گروپ کا انتخاب کیا ہے۔

یہ ٹیم اینگرو سنٹرل ایشین والی بال نیشنز لیگ میں اپنی مہارت اور کھیل کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہے، فخر اور عزم کے ساتھ اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی ہے کیونکہ لیگ میں چھ وسطی ایشیائی ممالک بشمول ایران، کرغزستان، سری لنکا، ترکمانستان، افغانستان اور میزبان ٹیمیں شرکت کریں گی۔

مراد جہاں اینگرو سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں گرین شرٹس کی قیادت کریں گے ان کے ساتھ محمد کاشف نوید کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ ولید خان، مراد خان، ایمل خان، عثمان فریاد علی، فخر الدین، آفاق خان، عبدالظہیر، مصور خان، محمد حماد، علی حیدر، ناصر علی اور محمد یاسین چودہ رکنی پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

ارجنٹائن کے روبن وولوچن ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔ اسکواڈ کے ساتھ سعید احمد خان سدی اور احسان اقبال کو اسسٹنٹ کوچ نامزد کیا گیا ہے۔ برازیل کے لوکاس روڈریگس فزیکل ٹرینر کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے جبکہ محمد اسماعیل خان، محمد سلیمان امین اور ارجنٹائن سے اسکاؤٹ مین جوان کوبوچی اسسٹنٹ اسکاؤٹ مین کے طور پر پاکستان والی بال ٹیم کو جوائن کریں گے۔

اینگرو سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے ڈراز کے مطابق ٹورنامنٹ میں پاکستان کے میچوں کا شیڈول یہ ہے:

11                  مئی: پاکستان بمقابلہ ترکمانستان
12                 مئی: پاکستان بمقابلہ افغانستان
13                 مئی: پاکستان بمقابلہ کرغزستان
15                 مئی: پاکستان بمقابلہ سری لنکا
16                 مئی: پاکستان بمقابلہ ایران
17                 مئی: لیگ کا آخری دن

یہ بھی پڑھیں