لاہور(ویب ڈیسک )صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کو 13 سال بعد سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پہنچنے پر مبارکباد دی ہے جب کہ پنجاب حکومت نے قومی ہاکی ٹیم کے لیے 20 لاکھ روپے جب کہ میئر کراچی نے فی کھلاڑی ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے مبارک باد دی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے فائنل سمیت پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا، جس پر قومی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
🎉 Heartiest congratulations to our National Hockey Team 🏑for making it to the finals of the Sultan Azlan Shah Hockey Tournament after 13 long years!
Looking forward to today's match! Best of luck
The renewed interest for hockey, our national game, throughout Pakistan…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 11, 2024
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کا ایک بڑے عرصے بعد بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنا انتہائی خوش آئند ہے، قومی کھیل ہاکی کی ترقی اور فروغ پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اُمید ہے پاکستانی ہاکی ٹیم مستقبل میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک پوسٹ میں قومی ہاکی ٹیم کی جیت کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور لکھا کہ 13 سال بعد سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پہچنے پرقومی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب موٹر سائیکل سکیم 2024: ای بیلٹنگ مکمل
ادھر وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے بھی سلطان اذلان شاہ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے
سوشل میڈیا پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں فیصل کھوکھر نے عمدہ کارکردگی پر قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی کو سرہاتے ہوئے ان کے لیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
ویلڈن قومی ہاکی ٹیم!
ذرہ نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے!
جذبے، جوش، ولولے اور محنت سے آپ نے سالوں بعد ازلان شاہ کپ کے فائنل میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے آپ کی بہترین پرفارمنس پر 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں۔
قوم کی جانب سے… pic.twitter.com/kwoZaWcCza
— Faisal Saif Khokhar (@FaisalAKhokhar) May 11, 2024
پنجاب کے وزیر کھیل نے لکھا کہ قومی جوش و جذبے، ولولے اور محنت سے قومی ٹیم نے اذلان شاہ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی، قومی ٹیم نے فائنل میں بھی شاندار کھیل پیش کیا۔
فیصل کھوکھر نے لکھا کہ قومی ٹیم ایک بار پھر عالمی افق پر قومی پرچم کو بلند کیا ہے، حکومت پنجاب ملک کے اس قومی کھیل کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرےگی۔
واضح رہے کہ پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم نے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں انتہائی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور نا قابل شکست ٹھہری تاہم فائنل میچ میں جاپان سے پنالٹی شوٹ آؤٹ کے دوران 4-1 سے ہار گئی۔
میئر کراچی کا ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے کا اعلان
ادھر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ کر اپنے ملک کا نام روشن کیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے۔ شہر قائد کے دروازے ہمیشہ قومی ہاکی ٹیم کے لیے کھلے ہیں۔ سندھ حکومت اپنے قومی کھیل کی بہتری کے لیے اچھے اقدامات کر رہی ہے۔

