Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

مصر کے محمد ذکریا نے 16ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مصر کے محمد زکریا نے 16ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ فائنل میں انہوں نے پاکستان کے ناصر اقبال کو 1-3 سے شکست دی۔

وائلڈ کارڈ انٹری ناصر اقبال نے روشن خان جہانگیر خان سکواش کمپلیکس میں منعقدہ 20 ہزار ڈالر کی انعامی رقم والی چیمپئن شپ کے فائنل میں پہلی گیم 11-13 سے جیتی تاہم اس کے بعد نمبر چار سیڈ زکریا نے شاندار واپسی کی اور تین گیمز جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ .

انہوں نے دوسرا گیم 4-11 سے جیت کر میچ 1-1 سے برابر کر دیا، پھر تیسرا گیم 5-11 سے جیت کر 1-2 کی برتری حاصل کی اور پھر چوتھی گیم 7-11 سے جیت کر 1-3 کی برتری حاصل کی۔

فاتح کھلاڑی کو ٹرافی کے ساتھ 3 ہزار 85 ڈالر ملے۔ رنر اپ نے $1,938 وصول کیا۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے چیف آف سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے انعامات تقسیم کئے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نیوی بھی کھیلوں کی ترقی میں اپنا قومی کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں