گلگت(ویب ڈیسک) گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کوہ پیما نے بغیر آکسیجن دنیا کی سب سے بڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سرباز علی بغیر مصنوعی آکسیجن ماونٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیما ہیں، ان سے قبل ساجد سدپارہ نے یہ کارنامہ پہلی بار سرانجام دیا تھا۔سرباز علی 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 11 چوٹیاں بغیر آکسیجن کی سپورٹ کے سر کر چکے ہیں۔
مزیدپڑھیں :ووٹ کاسٹ کرنے آئے دھرمیندر پھٹ پڑے
وہ بغیر آکسیجن 11 چوٹیاں سر کرنے والے واحد پاکستانی بن چکے ہیں، انہوں نے مجموعی طور پر 8 ہزار میٹر بلند 13 چوٹیاں سر کی ہیں۔
