Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

اسٹار فٹبالر امباپے اب کس مشہور فٹبال کلب کے لیے کھیلیں گے؟

پیرس (سپورٹس ڈیسک )فرانس اور پیرس سینٹ جرمین کے اسٹار فٹ بالر کلیان امباپے اسپینش فٹبال کلب ریال میڈرڈ کا حصہ بن گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ریال میڈرڈ نے گزشتہ روز فری ٹرانسفر بنیاد پر امباپے کی شمولیت کا اعلان کیا۔

اسپینش چیمپیئنز نے ایک بیان میں بتایا کہ ریال میڈرڈ اور امباپے کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس کے مطابق وہ اگلے 5 سیزنز ریال میڈرڈ کے لیے کھیلیں گے۔

کہا جارہا ہے کہ معاہدے کے تحت امباپے کو 5 سال تک سالانہ 15 ملین یورو معاوضہ کی ادائیگی کی جائے گی۔ امباپے اور ریال میڈرڈ کے درمیان گزشتہ فروری سے اس معاہدے کے حوالے سے بات چیت جاری تھی۔

ریال میڈرڈ میں شمولیت کے اعلان کے بعد امباپے نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’ایک خواب تھا جو پورا ہوا، اپنے پسندیدہ کلب ریال میڈرڈ کو جوائن کرکے بہت خوشی اور فخر محسوس کررہا ہوں، کوئی نہیں سمجھ سکتا کہ میں اس وقت کتنا خوش ہوں، میڈرڈ والو! میں تم سے ملنے کا منتظر ہوں، آپ سب کی ناقابل یقین حمایت کا شکریہ۔‘

خیال رہے کہ 25 سالہ امباپے نے پیرس سینٹ جرمین میں 7 سال کھیلنے کے بعد اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ رواں سیزن کے اختتام پر پیرس سینٹ جرمین کو چھوڑ دیں گے۔ ورلڈ کپ ونر کھلاڑی امباپے نے پی ایس جی کی طرف سے ریکار ڈ 256 گول اسکور کر رکھے ہیں۔
مزیدپڑھیں :دیوان فاروق موٹرز کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں