Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

امریکا اور بھارت سے میچ ہارنے پر،کپتان اور ٹیم اراکین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی پیٹیشن عدالت میں دائر

گوجرانوالہ کی عدالت میں امریکا اور بھارت سے میچ ہارنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ٹیم اراکین کیخلاف بغاوت کے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

رٹ پٹیشن ایڈیشنل سیشن جج تمشال زیب نعیم کی عدالت میں دائر کی گئی،رٹ پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ کپتان اور ٹیم اراکین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے،ٹیم منیجر، کوچ اور چیف سلیکٹر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی،عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ اروپ 21جون کو رپورٹ عدالت میں جمع کرائے۔

 مزید پڑھیں فیفا کوالیفائر ، 2026 پاکستان فٹبال ٹیم کو تاجکستان کے ہاتھوں 3-0 سے شکست

یہ بھی پڑھیں