لاہور(نیوزڈیسک) سابق صوبائی وزیرومرکزی رہنما استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ انگلینڈ نے مصنوعی بارش کے ذریعے پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر ہونے سے بچایا۔ 1992 ورلڈکپ میں مصنوعی بارش کرکے پاکستانی ٹیم کو جتوایا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ایک پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 1992 کے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے 4 میں سے 2 میچز ہار چکی تھی۔ ایک میں اسے کامیابی ملی جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ڈرا میچ گولڈ اسمتھ کی انگلینڈ نے اس وقت کیا جب پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہورہی تھی۔
انگلینڈ نے مصنوعی بارش کرکے پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر ہونے سے بچایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری ٹیم 74 رنز پر آل آئوٹ ہوچکی تھی اور انگلینڈ نے یہ ٹارگٹ 10 اوورز میں پورا کرلینا تھا۔ منصوعی بارش برسائی گئی جس سے پاکستان کو ایک پوائنٹ کا فائدہ دے کر آگے بھیجا گیا۔خیال رہے کہ پاکستان 1992 ورلڈکپ میں پاکستان کے اگلے مرحلے تک رسائی میں انگلینڈ کے اس میچ میں بارش نے بنیادی کردار ادا کیا تھا۔
چینی کھلاڑی بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے گر کر زندگی کی بازی ہار گیا


