Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

پاکستانی کھلاڑیوں کی گدوں پر کیچ پریکٹس کی ویڈیو وائرل

لاہور(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی گدے پر پریکٹس کی ویڈیو سامنے آگئی ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا غم ابھی تک تازہ تھا کہ اب شاہینوں کی گراؤنڈ میں بستر کے گدوں پر گر کر کیچ پریکٹس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گراؤنڈ میں گدے بچھا کر کھلاڑیوں کو ڈائیو لگاکر کیچ پکڑنے کی پریکٹس کرائی جارہی ہےمذکوری پریکٹس سیشن نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے پرفارمنس سینٹر گراؤنڈ پر ریڈ بال کرکٹرز کوچ مسرور کی نگرانی میں پریکٹس کر رہے ہیں۔

پریکٹس سیشن میں امام الحق، سرفراز احمد اور سعود شکیل سمیت 11 کرکٹرز شامل ہیں، کیمپ میں فیلڈنگ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے جبکہ سلپ میں کیچنگ اور اونچے کیچز کی پریکٹس بھی کروائی جا رہی ہے۔


پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنیوالے ایف این 6 میزائل کا کامیاب تجربہ

یہ بھی پڑھیں