Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

عبدالرزاق نے جوانی میں بھی ایسا کیچ نہیں پکڑا ہوگا، 44 سالہ کھلاڑی کا غیر معمولی کیچ وائرل ہوگیا

لندن(ویب ڈیسک) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئن نے آسٹریلیا کے بعد ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے دیے گئے 199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 169 رنز ہی بنا سکی اور پاکستان نے یہ میچ 29 رنز سے جیت لیا۔پاکستان چیمئن کی جانب سے مسلسل دوسری فتح پر شائقین کرکٹ کی جانب سے ان کی بے حد تعریف کی جا رہی ہے، جہاں صارفین ان کھلاڑیوں کا موجودہ ٹیم کے کھلاڑیوں سے موازنہ کرتے ہوئے ان کی فٹنس کو بھی سراہتے نظر آتے ہیں۔

پاکستان چیمپئنز کے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں سابق آل راؤنڈر عبدا لرزاق کو سہیل تنویر کی گیند پر شاندار کیچ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پر صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ عبدالرزاق نے اپنے دورِ میں پاکستانی ٹیم میں کھیلتے ہوئے ایسا کیچ کبھی نہیں پکڑا ہوگا۔

عبدالرزاق کے کیچ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ جب ڈالرز کی آمدورفت ہو تو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

حسین نامی صارف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے کھلاڑیوں کو پاکستانی ٹیم میں شامل کیا جائے تاکہ وہ پاکستان کے لیے کھیل سکیں۔

ایک صارف نے کہا کہ یہ کھلاڑی موجودہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں سے بہتر کھیل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر نے شاندار بولنگ کی اور 4 اوورز میں 14 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہد آفریدی نے 3 اور وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ دوسرے میچ میں کپتان یونس خان اور مصباح الحق ناکام رہے۔

انگلینڈ کی میزبانی میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 میں انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا، پاکستان، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے سینئر کھلاڑی شامل ہیں۔ ٹیمیں 3 سے 13 جولائی تک ایکشن میں نظر آئیں گی۔

شائقین شاہد آفریدی، یوراج سنگھ، ڈیل اسٹین اور کیون پیٹرسن سمیت ماضی کے کئی مشہور کھلاڑیوں کو کھیلتے ہوئے دیکھیں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 6 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
مزیدپڑھیں :کیا اب پاسپورٹ نہ رکھنے والے طلبہ کو یونیورسٹی میں داخلہ نہیں ملے گا؟

یہ بھی پڑھیں