حیدرآباد (ویب ڈیسک) معروف بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جہاں اپنے اسٹائل اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں وہیں ان کی بہن انعم مرزا بھی مقبول ہیں۔
ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا بھی ایک مشہور سابق بھارتی کھلاڑی کی بہو ہیں لیکن وہ خود کھیل کے میدان سے وابستہ نہیں ہیں۔
تاہم انعم کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل وہ 2016 میں اکبر رشدی نامی شخص کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں، تاہم یہ شادی زیادہ دیر نہ چل سکی اور 2 سال بعد 2018 میں طلاق پر ختم ہوگئی۔
دوسری جانب سابق کھلاڑی اظہرالدین کے بیٹے سے 2019 میںمنگنی کی، حیران کن طور پر اظہر الدین کا بیٹا بھی کھلاڑی ہے۔
انعم مرزا اور محمد اسد الدین کی شادی میں فلمی دنیا کی معروف شخصیات اور ستاروں نے شرکت کی۔
دوسری جانب انعم مرزا بھی اپنا کاروبار چلا رہی ہیں، انہوں نے 2013 میں صحافت کی ویب سائٹ ‘انک ٹو چینج’ بھی متعارف کروائی جو ابھرتے ہوئے صحافیوں کو مواقع فراہم کر رہی تھی۔
جبکہ 2016 میں، انعم نے فیشن انڈسٹری کی دنیا میں بھی قدم رکھا اور ‘دی لیبل بازار’ کے نام سے ایک پروجیکٹ شروع کیا، جب کہ وہ دعوت رمضان نامی ہندوستان کی سب سے بڑی ایکسپو کی شریک بانی بھی ہیں۔
مزیدپڑھیں :تبادلے کے وقت اسکول پرنسپل نےکرسی چھوڑنے سے انکار کر دیا، پھر کیا ہوا؟



