Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

ہاردک پانڈیا سے علیحدگی ؟ اہلیہ نتاشا کا پہلی بار بیان سامنے آگیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کی خبروں کے بعد ان کی اہلیہ اور سربیا کی اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ نے پہلی بار ردعمل کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب ٹی 20 ورلڈ کپ سے واپسی کے بعد پانڈیا بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ نظر نہیں آئے۔ بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی اہلیہ نتاشا پانڈیا نے طلاق کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔تاہم اب نتاشا اسٹینکووچ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ‘میرے پاس آپ کے لیے یاد دہانی ہے کہ خدا نے سمندر کو ختم نہیں کیا بلکہ سمندر کو تقسیم کرکے ایک راستہ بنایا، یعنی وہ آپ کی زندگی میں کسی مشکل کو ختم نہیں کرے گا بلکہ اس سے گزرنے کا راستہ بنائے گا۔ان کے اس بیان کو پانڈیا سے ان کی علیحدگی پر جان بوجھ کر رد عمل قرار دیا جا رہا ہے۔ ہاردک پانڈیا سے طلاق کی افواہوں کے بعد نتاشا اسٹینکووچ بھی اپنے بیٹے اگستیا کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا اور سربیا کی اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکووچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے تاہم رواں سال مئی میں ان کی علیحدگی کی خبریں اس وقت گردش کرنے لگیں جب نتاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ‘پانڈیاکے نام سے پوسٹ کی۔ ہٹا دیا گیا تھا.

نتاشا کی آئی پی ایل 2024 کے میچوں میں عدم شرکت نے بھی دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو ہوا دی۔
مزیدپڑھیں :ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

یہ بھی پڑھیں